باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑی نے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر کاٹ لیا، ویڈیو وائرل
نیو یارک(یواین پی)امریکہ میں باکسنگ میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے اپنے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر کاٹ لیا تاہم میچ ریفری نے اس حرت پر بھی باکسر کو ڈس کوالیفائی نہیں کیا۔یہ دلچسپ واقعہ امریکی شہر لاس ویگاس میں پیش آیا جب میچ کے دوران باکسر نے اپنے مخالف کھلاڑی کے کندھے پر کاٹ لیا۔میچ جاری تھا کہ ارجنٹائن کے باکسر نکولس پابلو نے پانچویں راؤنڈ میں اپنے مخاف کھلاڑی جوسوورگس کے کاندھے پر کاٹ لیا ۔
لیکن میچ ریفری نے انہیں ڈس کوالیفائی کرنے کے بجائے پوائنٹس میں کٹوتی کردی۔میچ ریفری کے اس اقدام پر شائقین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔