مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشااللہ۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ دوسری جانب شریف خاندان کے چیف معالج ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے معائنے کے لیے لندن سے لاہور پہنچے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی چہ مگوئیوں گردش کررہی تھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024