انسداد پولیو مہم ‘1400سے زائد پولیس افسر ‘جوان ڈیوٹی پر تعینات
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت میں29مارچ سے2اپریل تک 169یونین کونسلز میںانسدادِپولیو ٹیموں کو پولیس سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر 1400سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سے انجام دے رہے ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور پولیس کے تھانوں کی موٹر سائیکلز اورگاڑیاں بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہیں۔تھانوں کی 498پٹرولنگ موٹر سائیکلیں اور83گاڑیاں پولیو مہم والے علاقوں میں گشت کررہی ہیں۔