نشئی کا بیوی پر تشدد، خواتین نے کچہری چوک روڈ بلاک کر دیا
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)نشہ کے عادی رکشہ ڈرائیور خاوند نے اپنی بیوی کے بال کاٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس کو دی جانے والی درخواست پر کاروائی نہ ہونے کے سبب 5 خواتین نے کچہری چوک میں ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا اور تھانہ صدر اٹک کے عملہ کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی خاتون ناہید بی بی اور اس کے ساتھ دیگر خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ ناہید بی بی کا خاوند رکشہ ڈرائیور خرم شہزاد سکنہ پنڈ وال جو نشہ کا عادی ہے اور گھر میں روز لڑائی جھگڑا کرتا ہے اس نے اپنی بیوی کے بال کاٹ دیئے ، تشدد ، گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا اور اس کے ہاتھوں ہم تنگ آ چکے ہیں گھر میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے اس کے خلاف متعدد مرتبہ درخواستیں دی گئیں اور 5 روز قبل بھی اس کے خلاف درخواست دی گئی تاہم تھانہ صدر اٹک پولیس کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکاری ہے ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی موقع پر پہنچ گئے اور خواتین کو تھانہ لا کر روڈ کھلوایا اور یقین دہانی کرائی کہ ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک کے نوٹس میں لا کر معاملہ حل کرایا جائے گا روڈ بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں ۔