دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور امریکا سمیت اٹلی، اسپین میں یہ وبا بری طرح سے پھیل چکی ہے۔گزشتہ دو دنوں میں امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا ہے کہ اس نے اٹلی اور اسپین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 409 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 163500 تک جا پہنچی ہے جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اس حوالے سے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارے پاس 10 کمپنیاں ہیں جو وینٹی لیٹرز بنارہی ہیں جنہیں ہم نے اجازت دیدی ہے جب کہ دوسرے ممالک تو کبھی اس کی صلاحیت نہیں رکھتے، میرے خیال سے ہم جلد اچھے حالات میں ہوں گے‘۔امریکی شہر نیویارک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد نیویارک کے گورنر نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں، حکومتی پروفیشنلز کو ٹرمپ کے سامنے کھڑے ہونا چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں، کوئی اخباری تعلق نہیں، کیا انہیں یہ واضح نہیں کہ موت کا سونامی آرہا ہے‘۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024