افتتاحی ون ڈے میں سنچری ناقابل فراموش لمحہ تھا:عابدعلی
لاہور (حافظ محمد عمران/ نمائندہ سپورٹس) ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں افتتاحی میچوں میں سنچری سکورکرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کرنے والے بلے باز عابد علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس افتتاحی ون ڈے میچ میں سنچری سکورکرنا کبھی نہیں بھلا سکتا۔ بین الاقوامی کیریئر کے آغاز پر ہی تھری فیگر اننگز ایک خواب ہوتا ہے۔ خوش قسمت ہوں کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔ اچانک ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ میں میچ کھیل رہا ہوں۔ جب کوچ نے ٹیم میں شمولیت کا بتایا تو والدین کو فون کرکے بتایا اور ان سے دعا کے لئے کہا‘ جمعہ کا دن تھا نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنی اور ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کی۔