لندن : ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشں اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر کرونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حاصل کر لیں گئی۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پانچ صفحات پر مشتمل ہےاور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے کی نواز شریف کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشں اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مختلف بیماریوں مبتلا ہیں نواز شریف پر کرونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے ۔ نواز شریف کی صحت تاحال خراب ہے ، نواز شریف کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف نے سوئیٹزرلینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔واز شریف نے اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا، کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ نواز شریف شوگر ، گردوں سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہیں۔ نواز شریف بہتر علاج کے لیے برطانیہ میں ہی رہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38