بنک افسر کورونا وائرس کا شکار
حیدرآباد ( نامہ نگار ) حیدرآباد میں نیشنل بنک کی ریجنل برانچ میں ایک بنک افسر کی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بنک کو سیل کر دیا گیا۔کورٹ روڈ پر واقع نیشنل بنک فاطمہ جناح برانچ کے عملے کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کے نتائج کے مطابق ایک بنک افسر صادق حکیم ولد عبدالحکیم کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس پر بنک کی مذکورہ برانچ میں تمام آپریشن معطل کرتے ہوئے برانچ کو سر بمہر کر دیا گیا۔