کورونا کے پیش نظر علماء سے التماس ہے تبلیغی جماعتوں کو سفر کرنے سے روکیں، شرجیل میمن
کراچی(این این آئی)سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر مذہبی علماء اور رہنمائوں سے التماس ہے کہ تبلیغی جماعتوں کو سفر کرنے سے روکیں۔پیرکوپیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں تبلیغی جماعتوں کے رہنمائوں اور علما کرام سے اپیل کی کہ قافلوں کو مختلف شہروں میں جانے سے کچھ وقت کے لیے روکیں۔انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کے افراد بڑی تعداد میں سفر کرتے ہیں اور مساجد میں رہتے ہیں، تبلیغی جماعت کے متعدد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب پولیس کے مطابق سکھر کے تبلیغی مرکز میں 442 افراد کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔