راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں 140ڈی ایس پی تبدیل کردیئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی سمیت صوبے میں140 ڈی ایس پی تبدیل کردیئے ایس ڈی پی صدر جہلم سلیم اکبر کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی راولپنڈی ، ایس ڈی پی او کہوٹہ ملک طارق محبوب کو ایس ڈی پی او سٹی سرکل راولپنڈی تعینات کردیا ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم کو پنجاب ہائی وے پٹرول تبدیل کردیا گیا ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد الیاس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ ، ڈی ایس پی سید اظہر حسین شاہ کو الیٹ فورس سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی مقرر کردیا گیا ڈی ایس پی امجد شہزاد کو ایس ڈی پی اوصدر چکوال ، ڈی ایس پی محمد افضل کو سی ٹی ڈی راولپنڈی سے ڈی ایس پیvii ایس پی یو پنجاب تبدیل کردیا گیا ۔