ڈی سی کا ڈھوک پراچہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہ اہلخانہ کی رہائشگاہ کا دورہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے ڈھوک پراچہ راولپنڈی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ اہلخانہ کی رہائشگاہ کا دورہ کیا محکمہ صحت کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈھوک پراچہ میں برطانیہ سے واپس آنے والے شخص کے ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر کے افراد کو ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کے طور پر محدود کیا گیاتھا اور گھر کے سربراہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر کے دیگر تمام افراد کا طبی معائنہ کیا گیا اور گھر کے دیگر افراد کے خون کے نمونے بھی تجزیہ کیلئے بھیجے گئے اور اہل خانہ کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر تمام افراد کو گھر میں کرنطینہ کے طورپر محدود کر دیا گیاتھا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے متاثرہ اہلخانہ کو فراہمی کی گئی طبی سہولیا ت کے بارے میں دریافت کیا۔ اور کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیم صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور اہل علاقہ کو کورونا سے بچانے کیلئے علاقے میں ہر ممکن حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیںڈی سی انوار الحق نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیںاور شہریوںکو کورونا سے تحفظ کیلئے شعوری آگاہی کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں اس وقت ہنگامی بنیادوں پر انتظامیہ اور تما م متعلقہ اداروںکے افسران کورونا کی صورت حال پر قابو پانے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور ہسپتالوںمیںعلا ج معالجے اور ضروری سازو سامان کی سہولیات یقینی بنائی گئی ہیںڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور جدو جہد کر رہی ہے متاثرہ خاندان کی طرف سے اس موقع پر علاج معالجے کی سہولیات پر اظہار اطمینان کا اظہا رکیا۔