کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم اور تربیتی کورسز
لاہور ( پ ر)ورکشاپ کا مقصد نامعلوم میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے کس طرح متعلقہ شعبہ میں شفٹ کرنا، کرونا کے مریض کی ڈیڈ باڈی کو قبرستان میں لے جانے کے لئے حفاظتی تدابیر پر بات ہوئی۔ ورکشاپ میں بتایا گیا کہ پولیس افسروں اور ملازمین نے عام عوام میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کیا حفاظتی تدابیر اختیار کرنی ہیں۔ جس میں شعبہ میڈیسن کے تمام ڈاکٹرز اور پروفیسرز بشمول پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر ساجد عبید اللہ، شعبہ سرجری سے پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر یار محمد، اور کمیونٹی میڈیسن سے پروفیسر سائرہ افضل نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ طب سے وابستہ حکومتی ہدایات کے مطابق پوری لگن کے ساتھ خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کے ای ایم یو کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کے زیر اہتمام برطانیہ سے ماہر ٹیلی میڈیسن ڈاکٹر سہیل چغتائی نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز کی آن لائن تربیت کی۔