صادق آبادکے علاقے میںایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تھانہ صادق آبادکے علاقے قیوم آباد گلی نمبر دو میںگزشتہ روز ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،متاثرہ شہری کا تعلق ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ سے ہے جواپنی فیملی کے ہمراہ گلی نمبر دو میں گزشتہ 16 سال رہائش پذیر ہے،کرونا وائرس سے متاثر شخص کا نام شہزاد ولد آیاز ہے،متاثرہ شخص کے گھر میں ایک بچے سمیت سات اٰفراد موجود ہیںجنکی تفضیلات کے لیے محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پرپہنچ انکوائری شروع کردی، متاثرہ شخص نے 13 مارچ کو ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کا سفر کیا اور 17 مارچ کو گھر وآپس لوٹاتھا ۔