صوبائی وزیر خالد محمود کادورہ سول ہسپتال شیخوپورہ ‘ اقدامات کا جائزہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کاسول ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ ،کرونا وائرس سے متعلقہ اٹھائے گئے اقدامات اورکورونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج معالجہ کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اظہر امین نے سید طاہر حسین شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیر میاں خالد محمود کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام انتظامات ڈبلیو ایچ اوکے لائحہ عمل کے مطابق اور کرونا وائرس سے متعلقہ ملنے والی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں، بعدازاں صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ڈاکٹر کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم بلکہ پوری دنیا ڈاکٹرز اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے عملہ کو سلیوٹ پیش کرتی ہے۔