وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا 4 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا
اسلام آ(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج(منگل ) طلب کر لیا وفاقی کابینہ 4 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایجنڈا کے مطابق اجلاس کے مقام سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے فیصلوں کی منظوری دے گی۔پاور ڈویڑن کی جانب سے بجلی کے شعبے سے متعلق کابینہ کو بریفنگ کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔