دبئی: پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آج دبئی کے میدان میں اترے گا۔ جس میں قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔مہمان ٹیم آسٹریلیا کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے تاہم قومی ٹیم کے پاس سیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کا یہ آخری موقع ہے۔جس میں قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان اور آل راؤنڈ ر شعیب ملک آج بھی ٹیم کا حصہ نہیں اور ان کی جگہ قیادت کے فرائض عماد وسیم سرانجام دے رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024