چکوال العین ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہیلتھ میلے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ العین ویلفیئر ٹرسٹ بہت زبردست کام کر رہا ہے۔تاریخ میں پہلی بار غربت سے پسے طبقات کے بارے میں حکومت سنجیدہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم نے غربت کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیاست سے پہلے کا تعلق ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ شوکت خانم فنڈ ریڈنگ مہم چلائی۔نادار اور غریبوں کی مدد کرنا اللہ تعالی کو پسند ہے۔چکوال سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم ماڈل ولیجز کے لیے کام رہے ہیں۔حکومت انسان دوستوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر رہی ہے۔کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی ہے۔کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ملک کو بہت سے چیلیچز درپیش ہیں لیکن مستقبل روشن ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرے۔ خارجہ پالیسی میں حکومت کو بہت کامیابیاں ملی ہیں۔