تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی اور سونامی میں ڈبو دیا: ملک محمود
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما ملک محمود الحسن، سابق چیئرمین شکایات سیل ایجوکیشن سردار محمد نسیم و دیگر کارکنان نے سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین سے ان کے آفس میں ملاقات کرکے میاں نواز شریف کی رہائی پر مبارکیاد دی بلال یاسین نے شکریہ ادا کیا اور کہا یہ سب اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت ہے کہ آج وہ آزاد ہیں اور اپنا علاج کروا رہے ہیں ملک محمود الحسن نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان کو ایٹمی قوت اور ناقابل تسخیر بنانے کی سزا دیجا رہی ہے تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈوب دیا ہے۔