تجارت اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کے لئے کاروبار دوست پالیسی وضع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ تیسری ٹیکسٹائل پالیسی برائے سال 2024-2019ء کی تشکیل کے لئے قائم کردہ ٹاسک فورس کے لاہورمیں ہونے والے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کو تعاون اور سہولت فراہم کرے گی جو ملک کی معیشت کے لئے اہم ترین شعبہ ہے۔عبدالرزاق نے ٹاسک فورس کو خصوصاً جاپان، کینیڈا اور برطانیہ جیسی نئی منڈیوں کا ہدف مدنظررکھتے ہوئے ٹیکسٹائل پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38