ملتان : پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے، جہاں کل 6 امیدواروں میں سے تحریک انصاف کے واصف راں اور پیپلز پارٹی کے ارشد راں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ضمنی الیکشن کے لیے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔پنجاب اسمبلی میں پی پی 218 کی نشست 16 جنوری 2019 کے دن پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ حلقہ پی پی 218 پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے واصف مظہر اور پیپلزپارٹی کے ملک محمد ارشد میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقےمیں کل ووٹرزکی تعداد2لاکھ 3ہزار188ہے جبکہ پی پی 218میں ضمنی الیکشن کےلیے138پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں، جن میں سے 32 کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوانوں کو تعیانت کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38