نیا پاکستان صدی کا سب سے بڑا دھوکہ‘ اس ڈرامے کو ایکسپوز کرینگے‘ احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے ڈرامے کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں گے۔ یہ صدی کا سب سے بڑا دھوکہ ہے جو عوام کے ساتھ کیا گیا۔ آٹھ ماہ کے اندر مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پاکستانی روپیہ فٹبال بن گیا ہے جسے روز کک لگتی ہے۔ عمران خان نے پہلے دن سے سی پیک کو دل سے منظور نہیں کیا۔ یہ اپنے وزراء کے ذریعے سی پیک پرکیچڑ اچھال رہے ہیں۔ ان کے وزیر کو لیگل نوٹس بھیجا ہے مقدمہ بھی کروں گا۔ حکومت پرویز مشرف حکومت کی کاپی ہے۔ عمران خان کے اندر جنرل (ر) پرویز مشرف کی روح ہے۔