برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے عرضداشت ارکان کے سپرد، بھارت کیخلاف ریلی
لندن + شیفلڈ (این این آئی)جموںو کشمےرتحرےک حق خود ارادےت انٹرنےشنل کے چےئر مےن راجا نجابت حسےن نے برطانوی پارلیمنٹ کے 54 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل ایک عرضداشت کشمےر گروپ کے عہدےداروں کے حوالے کر دی جو مسئلہ کشمےر پر چوتھی بحث کے لئے برطانوی پارلےمنٹ مےں جمع کروائی جائے گی۔ دریں اثنا لندن میں شیفلڈ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں کشمےر پارلیمنٹری گروپ کے چےئرمےن کرس لےزلے ، سےنئر وائس چےئر مےن جےک برےئرٹن ،شےڈو منسٹر امےگرےشن افضل خان ، برےڈ فورڈ وےسٹ کی ممبر پارلےمنٹ ناز شاہ، رکن پارلےمنٹ محمد ےاسےن اور رکن پارلےمنٹ الےکس سوبل نے لندن کے کمےونٹی راہنماﺅں کے ہمراہ ہاﺅ س آ ف کامنز مےں عرضداشت وصول کرتے ہوئے راجا نجابت حسےن اور ان کی ٹےم کو شاندار الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا اور اس عزم کا اظہار کےا کہ ان کا گروپ برطانوی پارلےمنٹ مےں کشمےرےوں کی موثر آواز بن کر حق خود ارادےت کے حصول تک اپنی کوششیں اورمعاونت جاری رکھے گا ۔ راجا نجابت حسےن نے اس موقع اپنی گفتگو میں کہا کہ انکی یہ کوشش رہتی ہے کہ تنازعہ کشمیر کو ہر سطح اور ہر فورم پر اٹھا یا جائے۔ حالیہ دستخطی مہم 19جنوری کو شروع کی گئی تھی۔ ہماری تنظیم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر مظاہروں اور دیگر احتجاجی پروگرموں کے لیے دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھی گی۔برطانوی پارلےمنٹ مےں قائم کشمےر پارلےمنٹری گروپ کے چےئر مےن کرس لےزلے نے اس موقع پر کہا کہ انکی کوشش ہے اور زیادہ سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ کو بحث میں شرکت کیلئے آمادہ کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی برطانوی پارلےمنٹ اور حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اٹھاےا جائے گا۔لندن میںدولت مشترکہ سربراہ اجلاس سے قبل شیفیلڈ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے رکن ممالک کے سربراہان کو جموںوکشمیر کے عوام کیلئے عالمی جمہوری اقدار، انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی حکمرانی کی یادہانی کیلئے ایک ریلی نکالی۔ ریلی کے منتظمین میں ساہرہ ارشاد ، نگہت بشارت ، کونسلر محمد معروف ،کونسلر زاہرہ ناز، راجہ قربان حسین اور دیگر شامل تھے ۔ کونسلر اور سابق لارڈ میئر جیکی ڈریٹن نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی شدید تشویش ظاہر کی ۔ کونسل کی نائب لیڈر اولیویابلیک نے کشمیری عوام کے جمہوری اور بنیادی حقوق کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی عالمی سطح پر حمایت کی جانی چاہیے۔ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے اس موقع پر کہاکہ بھارت کو کشمیری عوام سے کئے گئے تمام وعدوں خاص طورپر اقوام متحدہ میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ امن اور انسانی حقوق کے بارے میں ساﺅتھ ایشین سینٹرکے چیئرمین پروفیسر نذید احمد شال نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو حق خودارادیت کے حصول کی تحریک قراردیتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک مذہبی نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے مذاکرات کے ذریعے حل کیاجانا چاہیے۔ یاد رہے دولت مشترکہ سربراہ اجلاس 16اپریل کو لندن میں منعقد ہو گا۔
لندن / ریلی