ترکی: غیر قانونی تارکین وطن کی بس کو حادثہ، پاکستانیوں سمیت 17 ہلاک، 36 زخمی
انقرہ (اے پی پی) ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی بس کو حادثے کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اگدیر کرس ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں بس ایک کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے بعد اسے آگ لگ گئی۔بس میں ایران، پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے۔
ترکی / حادثہ