عمران آج اور کل لاہور میں پارٹی رکنیت سازی کے سلسلے میں قائم کیمپوں کا دورہ اور خطاب کرینگے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج سے دو روز کے دوران شہر بھر صوبائی دارالحکومت کے دو روز کے دوران شہر بھر میں رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں قائم کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ 13 مقامات پرچیئرمین کے خطابات کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عمران خان آج لاہور پہنچے گے تو حج ٹرمینل سے لبرٹی چوک جائیں گے جہاں وہ رکنیت سازی مہم کے لئےل گے کیمپ کے شرکاءسے خطاب کریںگے۔ جسکے بعد فیصل ٹاﺅن، یتیم خانہ چک، چوک سبزہ زاد، کارپوریشن چوک نزد سگیاںپل، شاہدرہ، چلوموڑ ،دھرمپورہ کنال چوک، پاسکوٹاﺅن، نزد ایم ای سوسائٹی میں کیمپوں کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔ جبکہ یکم اپریل کو یوحنا آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، اکبر چوک، دبئی چوک اور صدر بازار میں خطاب کریں گے۔