وزیر اعظم سے گورنمنٹ ڈگری کالج فارر بوائز اور ویمن کے وفد کی ملاقات
مری(نامہ نگار خصوصی) وزیر واعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنمنٹ ڈگری کالج فارر بوائز اور ڈگری کالج فار ویمن کے ایک وفد نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر وفد میں شامل طالبات اور تدریسی عملہ نے ا وزیر اعظم سے میں مری میں درس و تدریس سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوے طلباء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تعلیم کے میدان میں کی جانے والی حکومتی کوششوں کو سراہاجبکہ انہیں مری میں تعلیمی اداروں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوے مزید تعلیمی سہولتوں کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر وفد کی جانب کیئے جانے والے مختلف سوالات کے جواب میں پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کے اراکین کوسے اس خصوصی بات چیت میں اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ تعلیم کے میدان میں حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی تا کہ تعلیم جیسے بنیادی شعبہ کوئی بھی کمی واقع نہ ہو۔اس موقع پر وزیر اعظم نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیوں کو تعلیم اور قوم کیلئے استعمال میں لائیں تا کہ وطن عزیز مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔وفد میں گورنمنٹ ڈکری کالج کے پرنسپل پروفیسر طارق حبیب ،پرنسپل گورنمنٹ ویمن کالج پروفیسر لبنیٰ شہزاد ڈاکٹر پروفیسر محمد افاق کلیم ،سائمہ علی ،ساجدہ ،تنزیلہ سمیت دیگر طلبات شامل تھیں ۔اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے انہیں مختلف سوینر دے گئے ۔