اغواء برائے تاوان میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
ٓحضرو(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی طرف سے اشتہاری ملزمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حضرو محمد جاوید بمعہ افسران تھانہ حضرو میں جدید سائینسی طریقوں کی مدد اور دن رات کی انتھک کوششوں سے اغواء برائے تاوان میں ملوث اشتہاری ملزم یاسر علی ولد جہانزیب ساکن ایبٹ آباد کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اغواء برائے تاوان میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او اٹک ،ڈی ایس پی حضرو نے ایس ایچ او تھانہ حضرو محمد جاوید کو شاباش دی۔