خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
فتح جنگ (نامہ نگار ) تحصیل فتح جنگ کے گائوں پڑی میں دو روز قبل شادی شدہ شخص کی خودکشی کے بعد اسکی قریبی رشتہ دار شادی شدہ خاتون نے بھی گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا دور وز قبل موضع پڑی کے رہائشی شخص محمد سعید نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولیاںکھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا جبکہ اسکے دوسرے روز ہی اسکی ماموں زاد خاتون (س ف) جو محمد تنویر کی اہلیہ تھی نے بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں پڑی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اسکی موت واقع ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ متوفی خاتون چار بچوں کی ماں تھی ۔