وادی تیراہ: ایک اور سکول کو بارود سے اڑا دیا گیا، ملبے تلے دب کر 3 مزدور زخمی
وادی تیراہ (نوائے وقت نیوز) خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے ایک اور سکول بارودی موادسے اڑا دیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شب ساڑوزئی سخی بیگ علاقہ میں زیر تعمیر ایف سی مڈل سکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں سکول مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق عمارت میں سوئے تین مزدور بھی ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سکول تباہ