کابینہ نجکاری کمیٹی کا نیشنل سکیورٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک میں کے ای ایس سی پاور لمیٹڈ کے شیئرز شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کرنے کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل سیکورٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کی کابینہ سے توثیق کرانا پڑے گی۔ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری اور پی آئی اے کی تشکیل نو کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ان دونوں امور کے بارے میں سابقہ فیصلوں کے مطابق آئندہ اجلاس میں جامع تجویز پیش کی جائے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج 31 مارچ کو ڈیرہ غازی خان ناردرن بائی پاس اور راکھی گاج، بیواٹا سیکشن ون کاسنگِ بنیاد رکھیں گے۔
نجکاری کمیٹی