الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے زیر اہتمام 424 واں فری آئی کیمپ
لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال مغلپورہ کے سیکرٹری اطلاعات اکرام اللہ خان کاکڑ کے مطابق مذکورہ بالا ہسپتال کے زیر اہتمام 424 واں فری آئی کیمپ اتوار یکم اپریل اتوار کو صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ میں لگایا جائے گا جس میں تمام ٹیسٹ عینکیں، ادویات کے علاوہ مستحق مریضوں کے آپریشن لینز کے ساتھ فری ہوں گے۔