تحریک آزادی کے ہیرو ہمارا فخر ہیں : رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 136 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تحریک آزادی والے جذبے کی ضرورت ہے تحریک آزادی کے ہیرو ہمارا فخر ہیں۔ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانی اور بے مثال جدوجہد کے نتیجے میں بنا۔ بدقسمتی سے قائداعظم کے بعد مخلص قیادت کا فقدان رہا۔ دلا بھٹی شہید کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا کہ انگریز سامراج کیخلاف دلا بھٹی شہید کی جدوجد ایک مثال ہے۔