ہائیکورٹ بار کی صدارت کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان مشاورت سے کروںگا:ولایت چودھری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے وکیل ولایت چودھری نے ہائی کورٹ بار کی صدارت کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کے اہم رہنما¶ں کی مشاورت جاری ہے اور میں عنقریب لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لئے بطور صدر کے امیدوار کے طور پر باقاعدہ اعلان کروں گا۔