او پی ایف وزارت تجارت سے مل کر ون ونڈو شاپ قائم کریگی،بیرسٹر امجد ملک
اسلام آباد(نا مہ نگار) سمندر پار پاکستانیوں (او پی ایف) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ وزارت تجارت سے مل کربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سی پیک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لئے ون ونڈو شاپ قائم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایسوسی ایشن آف اوورسیز پاکستانیز (اے او پی) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔