علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلوں کی تاریخ میں 16 اپریل تک توسیع
اسلام آباد(نا مہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یونیورسٹی کے سمسٹر بہارء کے داخلوں کی تاریخ میں 16 اپریلء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اب سمسٹر بہار میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔