پاکپتن: دربار پر لیڈی کانسٹیبل کا رقص ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زتبدیل، اہلکار ثناءمعطل
پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) دربار بابا فریدؒ پر ڈیوٹی کے دوران لیڈی کانسٹیبل کے رقص کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو تبدیل جبکہ کانسٹیبل کو ڈی پی او نے معطل کردیا، ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل ثناءکی نئی جوائننگ پر اس کی امبر نامی دوست لیڈی کانسٹیبل نے رقص کےلئے مجبور کیا تھا امبر نے نئی نوکری کی خوشی میں رقص کرنے کا بولا اور ویڈیو بنالی۔ ذرائع کے مطابق امبرکسی وجہ سے نوکری سے ڈس مس ہوگئی جس کا رنج رکھتے ہوئے تقریباً چار ماہ مسلسل بلیک میل کرنے کے بعد امبر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ سماجی حلقوں نے حقائق کی جانچ پڑتال کئے بغیر ڈی ایس پی کا تبادلہ اور لیڈی کانسٹیبل کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی کے مترادف قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کا تبالہ روکا جائے اور لیڈی کانسٹیبل ثناءکو نوکری پر بحال کیا جائے۔
لیڈی کانسٹیبل / معطل