سوات‘ مانکیال اور گردونواح میں خسرہ نے وبائی شکل اختیار کرلی، 2 بچے جاں بحق
سوات(نامہ نگار)سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال اور گردونواح میں خسرہ کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی، مانکیال گاﺅں میں موذی بیماری نے دو بچوں کی جان لے لی، مرنے والے بچوں میں نو سالہ سلمان اور تین سالہ لقمان ولد جرنیل غونڈ پٹئی شامل ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق اس علاقے میں موذی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق پورے علاقے میں اب بھی 30 سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہوچکے ہیں جس پر انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کے حکام حالات کاادراک کرتے ہوئے طبی ٹیم اس علاقے میں بھیجنے کا اہتمام کرے تاکہ موزی مرض پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ اسے مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
2بچے جاں بحق