مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پالیا پاک فوج، بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا
اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، پاک بحریہ کے اہلکاروں اور فائر ٹینڈرز کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پایا گیا ہے، آگ بجھانے کے عمل میں بحریہ کے 120 جوانوں اور 12 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، کمانڈر نارتھ کموڈور عمران نے آگ بجھانے کے عمل کی خود نگرانی کی، آگ بجھانے کے عمل میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔
مارگلہ / آگ