پتنگ بازی، جوئے، چوری ، منشیات اور بدکاری کے کیسوں میں 13خواتین سمیت 21افراد کی ضمانت منظور
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلع کچہری کی مختلف ماتحت عدالتوں نے پتنگ بازی، جوئے، چوری ، منشیات اور بدکاری کے کیسوں میں 13خواتین سمیت 21افراد کی ضمانت منظور کرلی مختلف مقدمات میں گرفتار 16ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا اور گھروں سے جھگڑ کر عدالت آنے والی 2خواتین کو دارلامان بھجواتے ہوئے ایک خاتون کو دارلامان سے بھائی کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ۔