حکومت پنجاب کی طرف سے تمباکو اور نسوار کی فروخت پر عائد پابندی معطل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے حکومت پنجاب کی طرف سے صوبے میں تمباکو اور نسوار کی فروخت پر عائد کی گئی پابندی معطل کرکے صوبائی حکومت اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے دو ہفتے میں تحریری جواب طلب کرلیاپٹیشنز ز سید قاسم شاہ ، عبدالواسع وغیرہ 20 درخواست گذاروں کے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے بحچ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلان وفاقی حکومت کی طرف سے رجسٹرڈ تمباکو و نسوار فروش ہیں جن کے ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کے حقوق محفوظ ہیں سائلان وفاقی حکومت کو انیک ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور تمباکو سیس ادا کرتے ہیں جبکہ آئین کا آرٹیکل ہر شہری کو اپنا کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے جسے حکومت اپنے انتظامی فیصلے سے روک نہیں سکتی تمباکو کی کاشت اور تیاری پر کوئی پابندی نہیں ۔