دوگھروں سے 14 لاکھ ،90 ہزارروپے، زیورات، انعامی بانڈز ، سعودی ریال چوری کر لئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ بنی کو کبیر احمد نے بتایا کہ میری بیوی بھتیجے کی سالگرہ پر محلہ اکال گڑھ گئی رات واپس آئی توگھر سے 14 لاکھ روپے کی نقدی ، انعامی بانڈز ، سعودی ریال ، لائسنسی پستول چوری کر لئے گئے تھانہ بنی کو شوکت مسیح نے بتایا کہ مدعی کی بیوی شہزادی کو نعیم مسیح وغیرہ نے اغواء کرلیا جو گھر سے جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، پارچات اور موبائل فون چوری کرکے لے گئی تھانہ ائرپورٹ کو کامران علی نے بتایا کہ میرے گھر سے 90 ہزار روپے کی نقدی ،طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ بنی کو وجاہت محمود نے بتایا کہ میری کار نمبرAAB - 453 چوری ہوگئی تھانہ مورگاہ کو ساجد عارف نے بتایا کہ میری ٹیکسی کار نمبرLOP - 9791 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد یعقوب نے بتایا کہ میری کار نمبرLEE - 5222 چوری ہوگئی تھانہ وارث خان کو محمد تیمور نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 17 - 47 چوری ہوگیا تھانہ ویسٹریج کو عبدالعزیز نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرLMK - 9110 چوری ہوگیا ۔