دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، افغانستان نے پاکستان کی جانب سے ڈوزیئر دیئے جانے کی تصدیق کردی
کابل(آئی این پی) افغان وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سرحد پار دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے ڈوزیئردیئے جانے کی تصدیق کردی جبکہ وزارت دفاع کے قائمقام ترجمان محمد ردمنیش نے الزام عائد کیا ہے کہپاکستان خود دہشتگردی کا مرکز ہے،ہم نے ہمیشہ اپنے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی ہے ۔جمعہ کوافغان ٹی وی ’’ اے ٹی این نیوز ‘‘کے مطابق افغان وزار ت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ایک ڈوزئیرافغان سفارتخانے کے حوالے کیا ہے،