برطانیہ میں کیمیائی حملے کا نشانہ بننے والے سابق روسی ایجنٹ کی صاحبزادی رو بہ صحت ہیں : طبی ذرائع
لندن (اے پی پی) برطانیہ میں طبی ذرائع کے مطابق کیمیائی حملے کا شکار ہونے والے سابق روسی ایجنٹ سرگئی اسکرپل کی صاحبزادی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ سالبری ہسپتال کی میڈیکل ڈائریکٹر کرسٹینے بلنشارڈ کا کہنا ہے یولیا اسکرپل تیزی سے رو بہ صحت ہو رہی ہیں۔ چھیاسٹھ سالہ سکرپل اور ان کی 33 سالہ بیٹی چار مارچ کو جنوبی انگلینڈ کے شہر سیلسبری میں بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے۔