تنظیم المدارس کے امتحانات پرسوں سے شروع ایک لاکھ 82 ہزار 439 طلبہ شرکت کرینگے
لاہور (پ ر) تنظیم المدارس اہل سنت کے زیراہتمام 1 لاکھ 82 ہزار 4 سو 39 طلبہ و طالبات سالانہ امتحان 2018ء میں شریک ہوں گے۔ شعبہ امتحانات کی اطلاع کے مطابق داخلہ کا پروسیس مکمل ہو چکا۔ سالانہ امتحانات کا نظام الاوقات جاری کر دیا گیا ہے۔ ممبر امتحانی بورڈ مولانا محمد اسحاق ظفر نے بتایا کہ حفظ و تجوید کا امتحان چونکہ مرحلہ وار ہوتا ہے، لہٰذا اس کا آغاز 15 رجب المرجب سے ہو گا اور 15 شعبان المعظم تک جاری رہے گا۔ درس نظامی (طلبہ) کے امتحانات 14 اپریل اور تخصص فی الفقہ والافتا کے امتحانات کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا۔