سچ سامنے آ رہا ہے، مسلم لیگ ن کیخلاف سازشیں دم توڑ رہی ہیں: عمران گورائیہ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سچ سامنے آ رہا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازشیں اور افواہیں دم توڑ رہی ہیں۔ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں انشاء اللہ تمام بحرن خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ عمران گوائیہ نے کریم پارک راوی روڈ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو لاہور یاترا سے کچھ نہیں ملے گا عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے مل کر بھی چیئرنگ کراس تک نہیں بھر پائی مینار پاکستان سے شروع ہونے والی اآزامات کی سیاست اب گلی کوچوں اور چھوٹے علاقوں تک محدود ہو رہی ہے جس کا عوام اپنے ووٹ کے ذریعے مکمل طور پر خاتمہ کر دیں گے۔ زندہ دلانا لاہور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اور دوبارہ بھرپور مینڈیٹ شیر کے حق میں ہی دیںگے۔ یکطرفہ احتساب نہیں ہونا چاہئے اور اسے کسی ایک خاندان تک مخصوص رکھنا بھی زیادتی ہے۔