قرآن کا نظام نافذ کرنا ملت اسلامیہ کی بڑی ذمہ داری ہے: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں عالمی محفل حسن قرأت کے شرکا اور قرأ کرام سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کی تلاوت ، قرآن کو جاننا اور قرآن کے نظام کو نافذ کرنا ملت اسلامیہ کی بڑی ذمہ داری ہے۔ تمام دینی، سیاسی و جمہوری جماعتیں ایم ایم اے کے اتحاد میں جمع ہو گئی ہیں۔ محبان دین کی طویل مدت سے خواہش اور تمنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی و فلاحی نظریہ پر مستحکم کرنے کے لیے اسلامی و دینی قیادت اپنافرض ادا کرے۔