شریف برادران کا عدلیہ پر الزامات لگانا چور مچائے شور کے مترادف ہے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نواز شریف شکست خوردہ پارٹی کے نااہل سربراہ ہیں، نااہلوں کی سیاست اب دفن ہو چکی۔ شریف برادران کا عدالت عظمیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نوراللہ صدیقی اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔