پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ چکا، حکمران خاموش تماشائی ہیں: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں8سے12گھنٹے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ۔ مزدوروں کے گھروں میں بے روزگاری کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔