اپریل فول کے نام پر کسی کو دھوکہ، اذیت دینا اسلام میں ناجائز ہے: مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)دین اسلام سے دوری کے باعث نوجوان نسل غیر شرعی رسومات کی طرف گامزن ہے۔ اپریل فول منانا کفار کے ساتھ مشابہت اختیار کر نے کے مترادف ہے، اپریل فول جھوٹ، دھوکا، اذیت پہنچانے جیسے کبیرہ گناہوں کا مجموعہ ہے، جھوٹ، دھوکے اور اذیت کا باعث بننے والے مذاق کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا، یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے کہیں انہوں نے کہاکہ اسلام ایسی تفریح کی اجازت ہر گز نہیں دیتا جو جھوٹ اور دھوکہ یا کسی کو اذیت پہنچانے کا ذریعہ بن جائے۔