تحریک انصاف جمہوری پارٹی کی بجائے آمریت کا عکس بن چکی: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف (نظریاتی ) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے فوزیہ قصوری کے بیان ’’پی ٹی آئی انقلابی نظریہ بھلا بیٹھی ہے فیصلے فرد واحد کرتا ہے ‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بات فوزیہ قصوری کو اب سمجھ آئی ہے میں یہ بات سات سال پہلے سمجھ گیا تھا۔ عمران خان بے اعتباری ہے اور ٹکٹوں کا لالچ دیکر اپنے گر دمجمع لگانے والا عمران ان امیدواروں سے وہی سلوک کریگا جو اس نے اپنی سابقہ بیویوں سے کیا ہے عمران خان پارٹی میں گھنٹہ گھر کی حیثیت رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی جمہوری پارٹی کی بجائے آمریت کا عکس بن کر رہ گئی ہے۔