وہاڑی: شوہر کی وفات کے 2 گھنٹے بعد بیوی بھی چل بسی
وہاڑی(نامہ نگار)شوہر کی وفات کے 2گھنٹے بعد غم سے بیوی بھی چل بسی 2میتیں وہاڑی پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا تفصیل کے مطابق 75سالہ غلام سرور روزگار کے سلسلہ میں 30 سال قبل فیملی کے ہمراہ وہاڑی سے تلمبہ منتقل ہوگیا تھا گزشتہ رات بیمار غلام سرور کا انتقال ہو گیاجسکے غم میں 65سالہ سکینہ نڈھال ہو گئی اور2گھنٹے بعد ہی وہ بھی چل بسی ،دونوں میاں بیوی کی میتیںآبائی گھر بھٹہ شادی خاں وہاڑی لائی گئیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔